Select Menu

Slider

Travel. Powered by Blogger.

Travel

Performance

Cute

Cute

Technology

تفریح

Racing

ٹیکنالوجی

Videos

new

گلیکسی ایس ٦ کے پرستار کا بنایا ہوا پھون کا تصوراتی ماڈل۔

سامسنگ کمپنی کے تمام پھون اس سال بھی مارکیٹ میں چھائے رہے۔ لیکن یہ واضح ہو گیا ہے کے کمپنی کے آرڈرز میں پچھلے سال کی نسبت 2014 میں 8.2% کمی رہی۔ اس کمی کو پورا کرنے اور مارکیٹ میں اپنے آرڈرز کو

s6 بڑہانےکے لیئے سامسنگ گلیکس

کو متعارف کروانے کےلیئے ڈیزائن کر رہا ہے۔


جوآنکھ اور چہرہ کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔"Exynos 7420"

اس بات کی توقع ہے کے سامسنگ کمپنی شروع میں 2 ماڈل متعارف کروائے گی  جس میں 64 بٹ سنیپ ڈریگن 810 بلٹن ہو گا، جب کے بعد میں آنے والے ایس ٦ کے ماڈلز میں “زیناس 7420 آکٹا کور پراسیسر“ موجود ہو گا۔ یہ چپ20 نینو میٹر پراسیس پر تیار کی جاتی ہے اور 64 بٹ کمپیٹنگ کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ابھی تک پھون کی سکرین کے سائز کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہو سکی۔اس بات کی خبر ہے کے پھون میں “کواڈ ایچ ڈی  2560×1440  پکسل پینل ہوگا۔ اور 16 یا 21 میگا پکسل کیمرا جس میں “سونی ایکس مور RS IMX240 امیج سٹیبلائزیشن سنسر“ موجود ہو گا جسے پہلے گلیکسی نوٹ 4 میں بھی متعارف کرایا جا چکا ہے۔
فرنٹ کیمرا ٥ میگا پکسل “سیلفی سنیپر“ فیچر پر مشتمل ہو گا۔ گیلیکسی ایس 6 سٹویج کے لحاظ سے 32 جی بی، 64جی بی، اور 128جی بی میں دستیاب ہو گا۔

جب کے خیال کیا جاتا ہے رہا ہے ايس 6 میں ایل ٹی ای بلٹن ماڈم زیناس ماڈم 333  لگا ہو گا، اس کی ساتھ براڈ کام BCM4773 ماڈل بھی ہو گا جو جی پی ایس، وائی فائی اور دوسرے سنسر کو ایک ہی چپ سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا۔ جس ساے بیٹری کم خرچ ہوگی۔
آخر میں ایس ٦ کے ماڈل کی حقیقت پر مبنی ماڈل کی لسٹ نیچے دی گئی ہے۔

 

• Zero-F US - VERIZON SM-G920V_NA_VZW• Zero US - AT&T SM-G925A_NA_ATT
• Zero EUR - OPEN SM-G925F_EUR_XX
• Zero-F CA (Canada) - BELL MOBILITY SM-G920W8_NA_BMC
• Zero-F US - SPRINT PCS SM-G920P_NA_SPR
• Zero CA - BELL MOBILITY SM-G925W8_NA_BMC
• Zero US - VERIZON SM-G925V_NA_VZW
• Zero-F - EUR OPEN SM-G920F_EUR_XX
• Zero US - T-MOBILE (US) SM-G925T_NA_TMB
• Zero US - SPRINT PCS SM-G925P_NA_SPR
• Zero US - US CELLULAR SM-G925R4_NA_USC
• Zero-F US - AT&T SM-G920A_NA_ATT
• Zero-F US - US CELLULAR SM-G920R4_NA_USC
• Zero-F US - T-MOBILE (US) SM-G920T_NA_TMB‏

-

نیو یارک کی ینیورسٹی راچیسٹر نے “انویزیبلٹی کلوک“ نامی کپڑا ایجاد کیا ہے۔ جس کا اردو میں مطلب چیزوں کو چھپانے والا کپڑا ھے۔

راچیسٹر ینیورسٹی نے کے سانسدانوں نے پہلے سے ایجاد مٹیریل اور اپنی تخلیقی سوچ سے بہت سے آپٹیکل لینزز کو جوڑ کر یہ کپڑا تیار کیا ہے۔  کوئی بھی چیز جو انسانی نظر کی لائن سے پیچھے ہو وہ غائب نظر آتی ہے۔ یہ کپڑا بھی قدرت کے اسی قانون پر عمل کرتا ہے۔

 جیسا کے سب جانتے ہیں جب روشنی کسی چیز سے ٹکرا کر ہماری آنکھ کو مس کرتی ہے تو ہم وہ چیز دیکھ لیتے ہیں۔

“راچیسٹر کلوک“ چار لینزز کے نظام پر کام کرتا ہے۔ یہ اصل میں اس کپڑے کے پیچھے رکھے جانے والی کسی بھی چیز پر سامنے سے پڑنے والی روشنی کو چیز کے گرد گھما کر چیز کی دوسری طرف لے جاتا ہے۔ اور ہمیں اس چیز کی بجائے اس کے پیچھے کا منظر نظر آتا ہے۔ ایجاداتی ٹیم کا کہنا ہے اس کپڑے کو جتنے بھی بڑے رقبے کو چھپانے کے لیئے استعمال کیا جائے نتیجہ ایک جیسا رہے گا۔

“راچیسٹر یونیورسٹی“ کے پروفیسر “ جان ہاول“ کا کہنا ہے کہ “ چیزوں کو پوشیدہ کرنے والے کپڑا نئے دور کی ٹیکنالوجی اور ہیری پاٹر فلموں میں کافی مقبول رہا ہے۔ اور مجھے لگتا لوگ اپنے آپ کو دوسروں کے سامنے موجود ہو کر بھی پوشیدہ رکھنے کا تصور لوگوں کے لیئے بہت ہی پرجوش ہے۔

-

جب بات سلم سمارٹ پھون کی آتی ہے تو ایپل آئی پھون 6 کا خیال آتا ہے پر اب ایک ایسا سمارٹ پھون بدھ کے دن پیش کیا گیا ہے جس نے آئی پھون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایپل آئی پھون کی موٹائی 6.9 ملی میٹر ہے۔

چائنہ کی کمپنی “ اوپو “ جو کئی سال سے متاثر کن موبائل بنا رہی ہے۔ بدھ کے روز اس کمپنی کے جدید ترین موبائل “ اوپو آر 5“ کو ٹیکنالوجی بلاگر اور جرنلسٹ کی موجودگی میں متعارف کرایا گیا۔ اور موبائل نے دنیا کا پتلا ترین اینڈرائڈ موبائل ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
“ اوپو آر ٥“ کی موٹائی صرف 4.85 مم ہے۔ “ اوپو آر 5“ کی موٹائی  ایپل آئی پھون 6 “ سے %30 کم ہے۔
اتنی کم موٹائی کے باوجود موبائل میں حیرت انگیز فیچر شامل ہیں۔ “ اوپو آر 5“ کے فیچر میں 5.2 انچ ایچ ڈی امولڈ ڈسپلے، 64 بیٹ آکٹا کور 615 سنیپ کور  پراسیسر، 2 جی بی ریم، 13 میگا پکسل بیک اور 5 میگا پکسل فرنٹ کیم، 16 جی بی سٹوریج شامل ہیں۔

“ اوپو آر 5“ سلور، گرے اور گولڈن رنگوں میں موبائل دسمبر میں $ 499 کنٹریکٹ پر دستیاب ہو گا۔

-